پاکستانی حکومت نے بڑے شہروں میں 5G سروس متعارف کرانے کا جامع منصوبہ تیار

پاکستانی حکومت نے ملک کے بڑے شہروں میں آئندہ چھ سے سات ماہ کے اندر 5G سروس متعارف کرانے کا جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق 5G ٹیکنالوجی کے آغاز سے انٹرنیٹ کی رفتار میں غیر معمولی اضافہ ہوگا، جس سے ڈیجیٹل کمیونیکیشن، آن لائن تعلیم، ٹیلی میڈیسن، ای کامرس اور آئی ٹی انڈسٹری کو نمایاں فروغ ملے گا۔ ابتدائی مرحلے میں 5G سروس اسلام آباد، لاہور، کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں متعارف کرائی جائے گی، جبکہ بعد ازاں مرحلہ وار اس کا دائرہ دیگر علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 5G لانچ کے لیے اسپیکٹرم نیلامی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے۔ حکومت کے مطابق یہ جدید ٹیکنالوجی نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط کرے گی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری، روزگار کے نئے مواقع اور اسمارٹ سٹی منصوبوں کے لیے بھی راہ ہموار کرے گی۔ ماہرین کے مطابق 5G کی آمد پاکستان کو خطے میں جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک مضبوط مقام دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں