سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کے مطابق ایک سمندری ٹرینر، جیسیکا ریڈکلف، پرفارمنس کے دوران ایک قاتل وہیل (اورکا) کے حملے میں ہلاک ہو گئی۔ تاہم مختلف ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ کہانی مکمل طور پر جھوٹی اور فرضی ہے۔یہ ویڈیو اور معلومات حقیقت پر مبنی دکھائی دینے کے لیے پرانی فوٹیج، مصنوعی آوازوں، اور جذباتی تفصیلات کے ساتھ تیار کی گئی تھیں۔
حقیقت یہ ہے کہ جیسیکا ریڈکلف نامی کوئی ٹرینر، اورکا حملے کا کوئی واقعہ، اور نہ ہی ایسی کوئی مصدقہ رپورٹ موجود ہے۔یہ فرضی کہانی ممکنہ طور پر 2010 میں پیش آنے والے ڈان برانچیو کے حقیقی اورکا حادثے سے متاثر ہو کر گھڑی گئی ہے۔ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ایسی جھوٹی کہانیوں سے گمراہ ہونے سے بچنے کے لیے معلومات کی تصدیق ضروری ہے۔







