مستونگ میں جعفر ایکسپریس پر ایک بم حملہ

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جعفر ایکسپریس پر ایک بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹرین کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور کم از کم 12 مسافر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اسپیزنڈ کے قریب، تحصیل دشت میں پیش آیا جہاں ریل کی پٹڑی پر نصب دھماکہ خیز مواد جیسے ہی جعفر ایکسپریس وہاں سے گزری، زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو اس سے پہلے بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، اور یہ واقعہ ایک ہفتے کے اندر دوسرا حملہ ہے۔ سکیورٹی ادارے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں