بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان باکسر سمیر خان نے حال ہی میں بھارت کے باکسر بَنٹی سنگھ کو ایک دھواں دار مقابلے میں شکست دی۔ فائٹ کا آغاز ہوتے ہی عثمان نے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے ہی راؤنڈ میں بَنٹی سنگھ کو تکنیکی ناک آؤٹ (TKO) کر دیا۔ جیسے ہی ریفری نے سمیر خان کو فتح یاب قرار دیا، انہوں نے خوشی میں ایک منفرد اور قومی فخر سے بھرپور انداز اپنایا۔سمیر خان نے حاضرین کی طرف رخ کر کے اپنے ہاتھوں سے چھ انگلیاں بلند کیں — یہ علامتی اشارہ دراصل اس واقعے کی یاد دہانی تھا جب پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے چھ طیارے مار گرائے تھے۔ اس اشارے نے اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی تماشائیوں کا جوش و خروش دوبالا کر دیا، اور سوشل میڈیا پر بھی یہ لمحہ تیزی سے وائرل ہو گیا۔سمیر خان کا یہ انداز صرف ایک باکسر کے اعتماد کی علامت نہیں تھا بلکہ ایک محب وطن پاکستانی کے جذبات کی بھی عکاسی کرتا تھا، جو اپنی فتوحات کو قومی فخر سے جوڑنے کا ہنر جانتا ہے۔ اس کامیابی نے انہیں صرف ایک باکسنگ چیمپئن ہی نہیں بلکہ ایک قومی ہیرو کے طور پر بھی ابھارا ہے۔
بَنٹی سنگھ کو ہرانے کے بعد،سمیر خان نے اشارے سے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے چھ طیارے گرائے تھے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







