خیبر پختونخوا میں آج سے 7 اکتوبر تک بارشوں کی پیش گوئی

2 اکتوبر سے 7 اکتوبر 2025 تک خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں زمین کھسکنے (لینڈ سلائیڈنگ) کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ ندی نالوں اور چھوٹی دریاؤں میں طغیانی سے اچانک سیلاب (فلیش فلڈز) کا خطرہ بھی موجود ہے۔

2 اور 3 اکتوبر کو کئی علاقوں میں مرطوب موسم کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
4 اور 5 اکتوبر کو نسبتاً زیادہ بارش اور آندھی گرج چمک کے ساتھ ہونے کا امکان ہے۔
6 اکتوبر کی صبح کچھ علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ دن کے وقت موسم ابر آلود اور نسبتاً ٹھنڈا رہے گا۔
7 اکتوبر کو صبح کے وقت ہلکی بارش کے بعد موسم صاف ہونا شروع ہو جائے گا اور دھوپ نکلنے کا بھی امکان ہے۔

شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں، اور بجلی کی تاروں یا کمزور ڈھانچوں کے قریب نہ جائیں۔ کسان حضرات کو بھی موسمی حالات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں