جانور بھی نہ بچ سکے: بھارت کا غیر انسانی چہرہ ایک بار پھر بے نقاب

بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر غیر ذمہ داری اور غیر انسانی رویے کی ایک افسوسناک مثال سامنے آئی ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق بھارت نے سرحد پار سے بھٹک کر آنے والی نہتی بکریوں پر اندھا دھند تشدد کرتے ہوئے 8 کو ہلاک اور 54 کو شدید زخمی کر دیا، جن میں سے بیشتر کی ٹانگیں توڑ دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ بکریاں غلطی سے پاکستانی سرحد سے بھارتی حدود میں داخل ہو گئی تھیں، جنہیں روایتی طریقۂ کار کے تحت واپس لوٹانے یا مقامی حکام کو اطلاع دینے کے بجائے، بھارتی فوج نے سنگدلانہ رویہ اپناتے ہوئے ان معصوم جانوروں پر تشدد کیا۔ مقامی چرواہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جانوروں کو لاٹھیوں اور دیگر اوزاروں سے مارا گیا، جس سے کئی موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔یہ واقعہ نہ صرف بین الاقوامی سرحدی آداب کی خلاف ورزی ہے بلکہ جنگی اخلاقیات اور انسانیت کے اصولوں کے بھی سراسر منافی ہے۔ ایک طرف بھارت عالمی سطح پر خود کو ایک مہذب اور جمہوری ملک کے طور پر پیش کرتا ہے، جبکہ دوسری جانب اس کے سیکیورٹی ادارے بے زبان جانوروں پر بھی ظلم و تشدد سے باز نہیں آتے۔

ابھی تک بھارتی حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ تاہم، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیں اور بھارت کو اس جارحیت پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں