پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، معمولاتِ زندگی درہم برہم

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج صبح سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں نشیبی مقامات زیرِ آب آ گئے ہیں اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، اور راولپنڈی سمیت متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش نے ٹریفک کے نظام کو درہم برہم کر دیا ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ شہری دفاع اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں