پنجاب حکومت کا اہم قدم، ہرن مینار کو عالمی معیار کا سیاحی مقام بنانے کا منصوبہ

پنجاب حکومت کی جانب سے شیخوپورہ کے تاریخی مقام ہرن مینار کو ایک جدید سیاحی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مغل بادشاہ جہانگیر کے محبوب ہرن کی یاد میں تعمیر کیا گیا یہ تاریخی مقام نہ صرف ثقافتی اہمیت رکھتا ہے بلکہ اپنی خوبصورتی اور منفرد فنِ تعمیر کے باعث ہمیشہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ اب حکومت نے اس مقام پر جدید سہولیات کا اضافہ کر کے اسے ایک مکمل تفریحی مقام میں ڈھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں فلوٹنگ ریسٹورنٹ، جیٹی، کشتی رانی، منی زو، سائیکلنگ ٹریک، اور الیکٹرک گاڑیوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ فیملیز اور سیاح قدرتی ماحول میں تاریخی ورثے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اس کے علاوہ، ثقافتی سرگرمیوں جیسے لوک موسیقی، ہیراں کی محفلیں اور مقامی کھانوں کے اسٹالز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ڈبل ڈیکر بس سروس کے ذریعے ہرن مینار کو وارث شاہ کے مزار اور دیگر تاریخی مقامات سے جوڑنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے، جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ یہ تمام اقدامات نہ صرف مقامی معیشت کو سہارا دیں گے بلکہ ہرن مینار کو بین الاقوامی سطح پر بھی ایک نمایاں سیاحتی مقام کے طور پر روشناس کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں