پولیس سے بھاگنے کی کوشش میں طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پنجاب پولیس کو مطلوب خطرناک ملزم طیفی بٹ گزشتہ شب رحیم یار خان میں ایک پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مخبری پر چھاپہ مارا اور طیفی بٹ نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق جیسے ہی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا، طیفی بٹ کے ساتھیوں نے اُسے بچانے کے لیے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اسی دوران ایک گولی طیفی بٹ کو جا لگی، جس سے وہ موقع پر ہی شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ طیفی بٹ کے خلاف اقدام قتل، ڈکیتی، بھتہ خوری اور زمینوں پر قبضے جیسے درجنوں مقدمات درج تھے۔ وہ ایک عرصے سے مفرور تھا اور مختلف شہروں میں روپوشی کی زندگی گزار رہا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، اور فرار ہونے والے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں