مشہوری کی قیمت — خطرناک ویڈیو بناتے ہوئے معصوم جان ضائع

ایک افسوسناک واقعے میں سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق ایک کم عمر لڑکے کی جان لے گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکا دریا کے کنارے خطرناک مقام پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھا۔ ویڈیو بناتے ہوئے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پھسل کر سیدھا دریا میں جا گرا۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر شور مچایا اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی، لیکن بدقسمتی سے لڑکے کو بچایا نہ جا سکا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑکا اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیوز بناتا رہتا تھا اور شہرت حاصل کرنے کا خواہش مند تھا۔ یہ واقعہ نہ صرف غمناک ہے بلکہ سوشل میڈیا کے اندھے استعمال پر ایک سنجیدہ سوالیہ نشان بھی ہے۔ والدین، اساتذہ اور معاشرے کو چاہیے کہ وہ بچوں کو صرف ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت ہی نہ دیں بلکہ ان میں ذمہ داری، احتیاط اور حدود کا شعوربھی پیدا کریں تاکہ ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں