سردیوں میں گیس کی فراہمی کے لیے نیا شیڈول جاری

سردیوں کے موسم میں گیس کی طلب میں اضافے کے باعث سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو دن میں تین اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔ صبح کے اوقات میں 5:30 بجے سے 8:30 بجے تک، دوپہر میں 11:30 بجے سے 1:30 بجے تک اور شام میں 5:30 بجے سے 8:30 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔

ادارے کے مطابق اس شیڈول کا مقصد محدود گیس دستیابی کے باوجود زیادہ سے زیادہ صارفین تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ تاہم شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گیس کے استعمال میں احتیاط کریں، غیر ضروری آلات بند رکھیں اور متبادل ذرائع جیسے ایل پی جی یا برقی ہیٹرز کے استعمال پر غور کریں۔

ذرائع کے مطابق سردیوں کے دوران گیس کا پریشر کم ہونے اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں جب گیس کی کھپت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں