پی ٹی وی کی سینئر اداکارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئر اور معروف اداکارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے بیٹے پارس مسرور نے سوشل میڈیا پر والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔ بینا مسرور پاکستان کے کلاسک ڈراموں کا اہم نام تھیں اور انہوں نے بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے ناظرین کے دل جیتے۔ شوبز کے ساتھ وہ تعلیم کے شعبے سے بھی وابستہ رہیں اور اپنی باوقار شخصیت، سادگی اور فن سے محبت کے باعث ہر دلعزیز رہیں۔ ان کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری، مداحوں اور اہلِ خانہ میں گہرے غم کی لہر دوڑ گئی ہے، اور انہیں پاکستانی ٹی وی ڈرامہ تاریخ کی ممتاز فنکارہ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں