ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے پولیس اہلکار کو محکمے نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اہلکار نے سرکاری یونیفارم میں، ڈیوٹی کے وقت اور سرکاری اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمانہ انکوائری شروع کی گئی۔ انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی کہ اہلکار نے نہ صرف محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی کی بلکہ پولیس فورس کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا۔ اسی بنیاد پر اعلیٰ حکام نے اسے عہدے سے ہٹا کر ملازمت ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ مزید یہ کہ محکمہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھا جا سکے۔
ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار نوکری سے برطرف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







