پنجاب حکومت نے شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش قانون کی سختی سے پابندی کروانے اور غیر ضروری لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے خلاف صوبہ بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان، خطبہ، یا مجاز مذہبی سرگرمیوں تک محدود ہوگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر ضروری شور، رات گئے تک ہونے والی تقریبات اور فضول اخراجات کو روک کر معاشرتی بے راہ روی اور عوامی مشکلات کا خاتمہ کرنا مقصد ہے۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور لوکل گورنمنٹ کو فوری طور پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ایسے تمام مقامات پر نگرانی سخت کی جائے جہاں ان قوانین کی خلاف ورزی کا امکان ہو۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عوامی سکون، سماجی نظم و ضبط اور مہنگائی کے دور میں ضرورت سے زائد اسراف کو مؤثر طور پر روکا جا سکے گا۔
پنجاب کا بڑا فیصلہ: ون ڈش اور غیر ضروری لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر سخت کریک ڈاؤن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







