پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بڑھ گیا ہے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ مسلسل اوپر جا رہے ہیں اور مقامی سطح پر روپے کی قدر دباؤ کا شکار ہے۔ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سپلائی میں کمی، خطے میں کشیدگی اور اوپیک ممالک کی پالیسیوں نے تیل کی قیمتوں کو غیر معمولی حد تک بڑھا دیا ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان کی درآمدی لاگت پر پڑ رہا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی بھی صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہے کیونکہ ڈالر مہنگا ہونے سے تیل کی خریداری پر زیادہ اخراجات اٹھانا پڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز میں ردوبدل پر بھی غور کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ اگر عالمی منڈی میں استحکام نہ آیا تو آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تقریباً یقینی سمجھا جا رہا ہے، جس کا بوجھ عوام کو ٹرانسپورٹ، روزمرہ کی اشیاء اور دیگر اخراجات میں اضافے کی صورت میں برداشت کرنا پڑے گا۔
پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع، عوام پر مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







