نادیہ یاسر نے ایک ویڈیو پیغام میں ڈیلیوری رائیڈرز سے باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔ اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ اگر ان کی باتوں یا جملوں سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔ ندا یاسر نے وضاحت کی کہ ان کا مقصد کسی کی تذلیل کرنا نہیں تھا، بلکہ گفتگو کے سیاق و سباق کو غلط سمجھا گیا۔ انہوں نے ڈیلیوری رائیڈرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مشکل حالات میں بھی عوام تک سہولیات پہنچاتے ہیں اور ان کی محنت قابلِ احترام ہے۔ ندا نے امید ظاہر کی کہ ان کی معذرت کو مثبت انداز میں قبول کیا جائے گا۔
ندا یاسر نے ڈیلیوری رائیڈرز سے ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







