لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس میں چوہوں کی موجودگی نے مسافروں کے لیے سفر کو ایک خوفناک تجربہ بنا دیا۔ مسافروں کے مطابق ٹرین کی مختلف بوگیوں میں چھوٹے اور بڑے سائز کے چوہے مسلسل دوڑتے رہے، جس سے نہ صرف ماحول غیر محفوظ ہوگیا بلکہ خواتین، بچوں اور بزرگ مسافروں میں شدید بے چینی پھیل گئی۔ کئی مسافروں نے بتایا کہ بستر کھولتے ہی چوہے نکل آئے، کچھ نے سامان اور کھانے پر حملہ کر دیا، جبکہ رات بھر سونے میں بھی دشواری ہوئی کیونکہ چوہے بوگی میں آزادانہ گھومتے رہے۔ بعض مسافروں نے شکایت کی کہ صبح کے وقت کھانا خراب ملنے اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل بھی لاحق ہوئے۔ اس صورتحال پر مسافروں نے ریلوے حکام کی غفلت اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ عوامی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں فوری طور پر جراثیم کش اسپرے، باقاعدہ صفائی اور چوہوں کے خاتمے کے لیے مؤثر مہم شروع کی جائے، تاکہ مسافروں کا سفر محفوظ اور آرام دہ بنایا جا سکے۔
عوامی ایکسپریس میں چوہوں کی بھرمار، مسافر خوفزدہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







