لاہور جنرل اسپتال میں پائپ لائن لیک، کروڑوں روپے مالیت کی ادویات متاثر

لاہور جنرل اسپتال میں پائپ لائن لیک ہونے کے سنگین واقعے کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات اور میڈیکل سامان متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایمرجنسی اور ملحقہ اسٹور ایریاز میں اچانک پانی بھر جانے سے بڑی مقدار میں محفوظ کی گئی ادویات بھیگ گئیں، جس کے باعث انہیں ناقابلِ استعمال قرار دیا جا رہا ہے۔ متاثر ہونے والی ادویات میں ایمرجنسی کے لیے استعمال ہونے والی مہنگی اور حساس میڈیسنز بھی شامل ہیں، جس سے اسپتال کے نظامِ علاج پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر پانی کی فراہمی بند کروا کر مرمت کا کام شروع کر دیا، تاہم ابتدائی تخمینے کے مطابق نقصان کروڑوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔ انتظامیہ نے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے، ذمہ داروں کا تعین کرنے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مریضوں اور تیمارداروں نے اسپتال کے خستہ حال انفراسٹرکچر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں دیکھ بھال اور حفاظتی انتظامات کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے تاکہ قیمتی ادویات اور عوامی جانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں