اب Adobe Photoshop، Adobe Express اور Adobe Acrobat ChatGPT کے اندر مفت دستیاب ہیں، جس سے صارفین براہِ راست چیٹ میں تصاویر اور دستاویزات ایڈیٹ کر سکتے ہیں۔ اب کسی علیحدہ سافٹ ویئر یا مہنگے سبسکرپشن کی ضرورت نہیں، بس تصویر اپلوڈ کریں اور اپنی ہدایات ٹائپ کریں، ChatGPT خود Adobe کے ٹولز استعمال کرتے ہوئے ایڈیٹنگ مکمل کر دے گا۔ صارفین بیک گراؤنڈ ہٹانے، روشنی اور رنگ درست کرنے، کری ایٹو ایفیکٹس لگانے اور PDF فائلز میں ترمیم جیسے کام کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر عالمی سطح پر ویب، ڈیسک ٹاپ اور iOS پر دستیاب ہے، جبکہ Android کے لیے بھی جلد سپورٹ آئے گی۔ اس سے افراد، گرافک ڈیزائنرز اور تعلیمی ادارے گھر بیٹھے پروفیشنل معیار کے مطابق کام کر سکتے ہیں۔ یوں ChatGPT صرف ایک چیٹ بوٹ نہیں رہا بلکہ ایک مکمل تخلیقی پلیٹ فارم بن گیا ہے جو تصویری ایڈیٹنگ اور ڈیزائننگ میں انقلاب لا رہا ہے۔
Adobe Photoshop اب ChatGPT کے اندر مفت دستیاب!
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







