سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شمشاد اختر انتقال کر گئیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر اور معروف ماہرِ معاشیات شمشاد اختر حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کا شمار پاکستان کی ممتاز اقتصادی شخصیات میں ہوتا تھا اور وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔ انہوں نے ملکی معیشت کے استحکام، مالیاتی اصلاحات اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال پر سیاسی، معاشی اور سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مرحومہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں