کراچی: کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور بچہ جاں بحق

کراچی میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھلے مین ہول میں گرنے سے ایک کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ، جبکہ شہری انتظامیہ کی غفلت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق بارشوں کے بعد متعدد مین ہولز بغیر ڈھکن کے پڑے ہیں، جو معصوم جانوں کے لیے مستقل خطرہ بن چکے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بچے کی لاش نکال لی، تاہم تاحال ذمہ داروں کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی سامنے نہیں آ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں