کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے شاہراہِ فیصل سمیت شہر کی اہم سڑکوں پر شمسی توانائی سے چلنے والے سٹریٹ لائٹس کے منصوبے کا افتتاح کیا، جس کی لاگت تقریباً 9 ارب روپے ہے۔ اس منصوبے کے تحت شاہراہِ فیصل، شاہراہِ ایران اور دیگر مصروف سڑکوں پر روایتی بجلی کے بجائے ماحول دوست سولر لائٹس نصب کی جائیں گی، جو نہ صرف سڑکوں کو روشن رکھیں گی بلکہ بجلی کے بلوں میں بھی سالانہ لاکھوں روپے کی بچت ممکن بنائیں گی۔ میئر نے کہا کہ یہ منصوبہ شہر میں محفوظ اور روشن راستے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کو توانائی کے متبادل اور ماحولیاتی لحاظ سے دوستانہ شہری سہولیات دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ منصوبے میں تنصیب، آپریشن اور پانچ سالہ مینٹیننس بھی شامل ہے تاکہ یہ نظام دیرپا اور مؤثر رہے۔
کراچی میئر نے شاہراہِ فیصل پر سولر سٹریٹ لائٹس منصوبے کا افتتاح کر دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







