5G کا انتظار ختم، پاکستان میں تیز رفتار انٹرنیٹ جلد دستیاب

پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کے نفاذ میں دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں تقریباً 7 سال کی تاخیر دیکھی گئی ہے۔ تاہم، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے اعلان کیا ہے کہ اب مزید کسی تاخیر کی اجازت نہیں دی جائے گی اور 5G سروس جلد از جلد عوام کے لیے متعارف کروائی جائے گی۔

PTA کا کہنا ہے کہ 5G نیٹ ورک کے آغاز سے نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار میں بے پناہ اضافہ ہوگا بلکہ کاروباری شعبے، آن لائن تعلیم، سمارٹ شہروں کے منصوبے اور ڈیجیٹل سروسز میں بھی انقلاب آئے گا۔ اس سے نوجوانوں کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی نوکریوں اور جدت کے مواقع بڑھیں گے اور ملک کی ڈیجیٹل اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں 5G کے نفاذ کے بعد اسمارٹ فونز اور ڈیجیٹل خدمات کی رسائی میں بہتری آئے گی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ملک کا ڈیجیٹل معیشت میں حصہ بھی بڑھ جائے گا۔ PTA کی تازہ ہدایات کے مطابق تمام موبائل نیٹ ورک آپریٹرز جلد از جلد 5G ٹیکنالوجی کے لیے تیاری مکمل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں