پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں

پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق صوبے میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا فیصلہ عوامی رائے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ ان کے سوشل میڈیا پیجز پر کیے گئے ایک سروے کے نتائج کے مطابق کیا گیا، جس میں والدین، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی۔ وزیرِ تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبہ کی صحت، موسم کی صورتحال اور عوامی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اعلان کے مطابق پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول اب 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں