سردیوں کی تعطیلات کا امکان مسترد، وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا دوٹوک مؤقف

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے موسمِ سرما کی تعطیلات سے متعلق زیرِ گردش خبروں اور افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فی الحال سردیوں کی چھٹیوں کا کوئی امکان نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں موسم کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور ایسی کوئی غیر معمولی سردی نہیں جس کی بنیاد پر تعلیمی ادارے بند کیے جائیں۔ وزیرِ تعلیم کے مطابق حکومت کی پالیسی ہے کہ بچوں کی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ نصاب اور تعلیمی شیڈول متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر آئندہ دنوں میں شدید سردی یا کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہوا تو اس وقت حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا، تاہم اس وقت اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں