برطانیہ نے پاکستان کو تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے میں استعداد بڑھانے کے لیے 400 ملین ڈالر کی پیشکش کی ہے۔ اس پیشکش کا مقصد جیولوجیکل سروے آف پاکستان (GSP) کی صلاحیت مضبوط کرنا، جدید تحقیق اور ذخائر کی دریافت میں سہولت فراہم کرنا اور ملکی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اوگرا کی اصلاحات اور آف شور تیل و گیس کی تلاش میں برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی توانائی کی خودکفالت اور معدنی وسائل کی بروقت دریافت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
برطانیہ نے پاکستان کو تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے میں معاونت کے لیے400 ملین ڈالر کی پیشکش کر دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







