اداکارہ حرا مانی نے سندھ خصوصاً کراچی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم سندھ میں مریم نواز کو چاہتے ہیں، ہمارے کراچی کے لیے آپ ہی ایک امید ہیں”۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ حرا مانی کا کہنا تھا کہ کراچی طویل عرصے سے مسائل کا شکار ہے اور عوام ایک ایسے رہنما کی خواہاں ہے جو شہر کی ترقی، امن و امان اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اور سنجیدہ اقدامات کرے۔ ان کے مطابق مریم نواز کی قیادت میں کراچی کے حالات میں بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔
“کراچی کے لیے مریم نواز ہی ایک امید”حرا مانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







