امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو شدید دھمکی دے دی ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک اور بحری بیڑا تیزی سے ایران کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہ بیڑا بحری جہاز سے بھی بڑا ہے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران پر اگلا حملہ انتہائی شدید ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت ختم ہو رہا ہے اور اگر ایران نے مذاکرات میں کوئی معاہدہ نہ کیا تو نتائج ماضی سے زیادہ تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران کے پاس کسی بھی قسم کے جوہری ہتھیار نہ ہوں اور توقع ہے کہ ایران جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا اور منصفانہ اور برابر ی کے اصولوں پر مبنی معاہدہ کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو شدید دھمکی: اگلا حملہ انتہائی شدید ہوگا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







