رمضان میں جعلی دودھ مافیا بے نقاب، 13 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کی صحت سے کھیلنے والا جعلی دودھ مافیا بے نقاب ہو گیا۔ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران تقریباً 13 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ دودھ خشک پاؤڈر، بناسپتی گھی اور کیمیکلز کی آمیزش سے تیار کیا جا رہا تھا، جسے جڑواں شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ چھاپے کے دوران متعدد ڈرم، مکسنگ مشینیں اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فوڈ سیفٹی ٹیم کا کہنا ہے کہ رمضان میں دودھ اور دیگر اشیائے خورونوش کی طلب بڑھ جاتی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض عناصر جعلی اور مضر صحت اشیاء مارکیٹ میں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مستند دکانوں سے اشیاء خریدیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں