چارسدہ: گھریلو تنازع پر مسجد میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

چارسدہ میں گھریلو تنازع کے معاملے پر مقامی مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ SHO تھانہ بٹگرام کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان تقریباً 30 سال پرانا تنازع چلا آ رہا تھا۔ دیرینہ دشمنی کو ختم کرنے اور صلح کی کوشش کے لیے دونوں گروپوں کے افراد مقامی مسجد میں جمع ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق بات چیت کے دوران تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے فریقین نے مسجد کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں کے دو، دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں