شاہد آفریدی کی مداحوں کے لیے منفرد پیشکش

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کے لیے ایک منفرد اور دلچسپ پیشکش کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو بھی ان کی دکان سے پانچ سوٹ خریدے گا، وہ خود اسے فون کریں گے اور اس کے اہلِ خانہ سمیت ویڈیو کال پر بات چیت بھی کریں گے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ سرپرائز ان کے چاہنے والوں کے لیے خصوصی تحفہ ہے تاکہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم کر سکیں اور ان کی محبت کا شکریہ ادا کر سکیں۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے اور کئی افراد اس منفرد موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرجوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں