یکم مارچ سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی خبروں نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی اخراجات میں بڑھوتری کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کا جائزہ لے کر سمری حکومت کو ارسال کی جاتی ہے، جس کے بعد وزارتِ خزانہ حتمی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو اس کے براہِ راست اثرات ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر پڑیں گے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔ خصوصاً ڈیزل مہنگا ہونے سے مال برداری کے اخراجات میں اضافہ ہوگا، جو مہنگائی کی مجموعی شرح پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ اضافے کو کم سے کم رکھا جائے تاکہ پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم حتمی فیصلہ سرکاری اعلان کے بعد ہی واضح ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں