قرآنِ مجید دنیا کی سب سے زیادہ یاد کی جانے والی کتاب قرار

بین الاقوامی رپورٹس اور مختلف تحقیقی جائزوں کے مطابق قرآنِ مجید دنیا کی سب سے زیادہ حفظ کی جانے والی کتاب ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں مسلمان بچے، نوجوان اور بزرگ مکمل قرآن زبانی یاد کرتے ہیں، جبکہ ہر سال ہزاروں افراد حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کسی بھی مذہبی یا غیر مذہبی کتاب کو اس پیمانے پر مکمل طور پر زبانی یاد کرنے کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ قرآنِ مجید کی تلاوت، حفظ اور تعلیم کا باقاعدہ نظام صدیوں سے قائم ہے، جس کے باعث اس کی آیات نسل در نسل سینوں میں محفوظ منتقل ہوتی رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اسے دنیا کی سب سے زیادہ یاد کی جانے والی کتاب قرار دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں