معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان ازدواجی مسائل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رجب بٹ نے ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھجوا دیے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر کافی بحث شروع ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے ایمان فاطمہ کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے اس رشتے کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں اور اسی مقصد کے لیے انہوں نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ ان کے مطابق وہ نہیں چاہتی تھیں کہ گھریلو معاملات عوام کے سامنے آئیں، اسی لیے انہوں نے بہت سی باتوں کو نظر انداز کیا اور صبر سے کام لیا۔ تاہم حالات میں بہتری نہ آ سکی اور بالآخر معاملہ طلاق تک جا پہنچا۔ ایمان فاطمہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ کوشش کی کہ رشتہ برقرار رہے اور مسائل باہمی طور پر حل ہو جائیں، مگر اب صورتحال ایسی ہو چکی ہے کہ یہ خبر منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔
رجب بٹ نے ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھجوا دیے، رشتہ بچانے کے لیے خاموش رہی: ایمان فاطمہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







