حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 100 روپے سے زائد لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد حکومتی آمدن میں اضافہ اور مالی خسارے کو کنٹرول کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر عائد لیوی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری اخراجات اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول پر زیادہ لیوی برقرار رہنے سے عوام کو مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
حکومت کا پیٹرول پر 100 روپے سے زائد لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







