افغانستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شہری ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
عید الفطر کے موقع پر مساجد، عیدگاہوں اور گھروں میں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے اور لوگ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشیاں منا رہے ہیں۔







