پاکستان میں موسمی بارشوں کے پیش نظر، پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے الرٹ جاری کیا تھا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، 27 سے 31 مئی 2025 کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارشوں کا امکان . متاثرہ علاقوں میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت اور تمام متعلقہ محکموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آندھی یا طوفانی موسم کی صورت میں کھلے آسمان تلے نہ جائیں اور محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔