پاکستان نے 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد افغان شہری واپس بھیج دیے

پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل مزید تیز کرتے ہوئے اب تک چھ لاکھ اسی ہزار سے زائد افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھیج دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک میں قانون کی عمل داری اور سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ واپسی کا یہ عمل مرحلہ وار جاری ہے اور اس میں افغان سٹیزن کارڈ اور پروف آف رجسٹریشن رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ افغان شہریوں کی اکثریت کو طورخم اور چمن بارڈر کے ذریعے واپس بھیجا گیا، جہاں ان کے لیے عارضی سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا۔ اس اقدام پر بین الاقوامی اداروں نے انسانی بنیادوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جبکہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ واپسی کا عمل قانون اور انسانی وقار کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں