پاکستان کی پہلی AI سے تیار کردہ مختصر فلم

پاکستان نے “Bread from Gaza” کے نام سے اپنی پہلی AI سے تیار کردہ مختصر فلم لانچ کر دی ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور قوی بیانیے کا بہترین امتزاج ہے۔یہ فلِم غزہ میں جاری انسانی بحران، خاص طور پر بمباری اور ناکہ بندی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی قحط اور فاقہ کشی کی داستان بیان کرتی ہے۔ فلم میں ایک ماں اپنے بچوں کے لیے روٹی تلاش کرنے کی ہماری انسانیت کےلیے پکار ہے۔AI ٹولز سے بنائی گئی بصری مناظر کے ذریعے فلم میں تباہی، خوف اور امید کے جذبات کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کے لیے ایک ٹیکنالوجی اور تخلیقی تحریک کی نشانی ہے۔یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب AI بیسڈ مختصر فلم عوام کے لیے جاری کی گئی، جو فن اور ٹیکنالوجی میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔فلم نہ صرف پاکستانی ناظرین کے دلوں کو چھو رہی ہے بلکہ عالمِ انسانیت اور جنگی مظالم کی حقیقت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی بنی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں