پاکستان نے 2025 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں کم اسکور کرنے کے باوجود شاندار کم بیک کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے دی۔ میچ کے دوران ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے، لیکن زبردست بولنگ اور بہترین ٹیم ورک کی بدولت انہوں نے بازی پلٹ دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اب 2025 ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ شائقین کرکٹ کو ایک زبردست مقابلے کی توقع ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں شاندار فارم میں ہیں۔
اب سب کی نظریں اس ہائی وولٹیج فائنل پر جمی ہوئی ہیں، جہاں روایتی حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔







