آج یکم جنوری کو ملک بھر میں بینک عوامی لین دین کے لیے بند

آج 1 جنوری 2026 کو پاکستان بھر میں تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے، کیونکہ اسے بینک ہالیڈے قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق کمرشل بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں عام صارفین کے لیے کوئی کاؤنٹر سروس دستیاب نہیں ہوگی۔ تاہم بینکوں کا اندرونی عملہ معمول کے مطابق دفتری امور سرانجام دے سکے گا، جبکہ اے ٹی ایم، آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی مالی ضروریات کے لیے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کریں یا لین دین آئندہ ورکنگ ڈے تک مؤخر کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں