اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل کیش لیس قرار

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا مکمل کیش لیس ہوائی اڈہ بن گیا ہے، جہاں اب ہر قسم کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل ذرائع سے کی جا رہی ہے۔ ایئرپورٹ پر ٹکٹ کاؤنٹرز، پارکنگ فیس، فوڈ کورٹس، ڈیوٹی فری شاپس اور دیگر ریٹیل آؤٹ لیٹس پر نقد رقم لینے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ مسافر اب ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، موبائل بینکنگ ایپس، ڈیجیٹل والٹس اور کیو آر کوڈ کے ذریعے باآسانی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مسافروں کو تیز، محفوظ اور جدید سہولیات فراہم کرنا، مالی شفافیت کو یقینی بنانا اور پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی جانب گامزن کرنا ہے۔ اس نئے نظام سے لین دین کا عمل مزید منظم اور ریکارڈ پر مبنی ہو جائے گا، جس سے انتظامی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور کیش ہینڈلنگ سے وابستہ مسائل کم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں