چین کے صوبہ سنکیانگ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس

چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے تمشوق اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی گہرائی میں تھا، جس کے باعث جھٹکے شدید محسوس ہوئے مگر اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ زلزلے کے بعد حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں، عمارتوں سے محفوظ فاصلے پر رہیں اور ممکنہ آفٹر شاکس کے پیشِ نظر چوکس رہیں۔ مقامی ریسکیو ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ مزید معلومات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں