پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان کا خطرہ درپیش

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق بحیرۂ عرب کے مشرقی و وسطی حصے میں کم دباؤ کا ایک سسٹم بن چکا ہے، جو کراچی سے تقریباً 1050 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔ اس سسٹم کے شدید طوفان میں تبدیل ہونے کے امکانات موجود ہیں، لیکن فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس وقت پاکستان کے ساحلی علاقوں، خاص طور پر سندھ اور بلوچستان کے لیے کسی قسم کی طوفانی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں، اور ساحلی علاقوں میں غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔ سمندر میں موجود ماہی گیروں کو احتیاط برتنے اور اگلی اطلاع تک گہرے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اگرچہ فوری خطرہ موجود نہیں، لیکن صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے، اس لیے محتاط رہنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں