ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں 80,000 غیر امیگرنٹ ویزے منسوخ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں امریکی وزارت خارجہ نے تقریباً 80,000 غیر امیگرنٹ ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ ویزے یکم جنوری 2025 کے بعد جاری کیے گئے تھے اور مختلف جرائم یا خلاف ورزیوں کی بنیاد پر منسوخ کیے گئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تقریباً 16,000 ویزے شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے (DUI) کے الزام کی وجہ سے، 12,000 ویزے Assault کے الزامات کی بنیاد پر، اور 8,000 ویزے چوری اور دیگر جرائم کی وجہ سے منسوخ کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد امریکی سرزمین پر قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو داخلے سے روکنا بتایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف متاثرہ افراد بلکہ امریکی سفارتی تعلقات اور ویزہ درخواست دہندگان کی حکمت عملی پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، کیونکہ یہ ویزوں کی شرائط اور درخواست کے طریقہ کار میں سختی کی جانب ایک بڑا اشارہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس اقدام نے عالمی سطح پر ویزہ درخواست دہندگان میں تشویش پیدا کر دی ہے کہ امریکہ میں داخلے کے معیار مزید سخت ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں