رانا سکندر حیات کا بڑا اعلان، پنجاب بھر میں اسکول یکم اپریل سے کھولنے کا فیصلہ

صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے اسکول یکم اپریل سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبہ کی تعلیم کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے بروقت فیصلے کیے جا رہے ہیں اور تمام اقدامات طلبہ کے بہترین مفاد میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں