ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند نے ڈیرے جما لیے ہیں جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولپور، سرگودھا، شیخوپورہ، حافظ آباد، اسلام آباد اور پشاور سمیت کئی علاقوں میں حدِ نگاہ چند میٹر تک محدود ہو کر رہ گئی۔ دھند کے باعث موٹرویز ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو کو مختلف مقامات پر جزوی یا مکمل طور پر بند کرنا پڑا، جبکہ قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ فضائی سفر بھی دھند کی لپیٹ میں رہا اور کئی پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہوئیں، جبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت میں بھی مشکلات پیش آئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہواؤں اور نمی میں اضافے کے باعث آئندہ چند روز تک دھند کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دورانِ ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر کو ملحوظِ خاطر رکھیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے ڈیرے، حدِ نگاہ نہ ہونے کے برابر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







