فوڈ اتھارٹی کا ای چالان سسٹم متعارف

فوڈ اتھارٹی نے خوراک کے معیار، صفائی اور قوانین کی مؤثر نگرانی کے لیے جدید ای چالان سسٹم متعارف کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت فوڈ سیفٹی افسران اب موقع پر ہی ڈیجیٹل طریقے سے چالان جاری کرسکیں گے، جس سے کارروائی نہ صرف زیادہ تیز ہو جائے گی بلکہ پورا ریکارڈ خودکار طور پر محفوظ بھی رہے گا۔ ای چالان میں خلاف ورزی کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن شامل کی جائیں گی تاکہ جرمانے کا ثبوت مضبوط ہو اور کسی قسم کے اعتراض یا غلط فہمی کی گنجائش نہ رہے۔ حکام کے مطابق اس نظام سے جعلی چالان اور بدعنوانی کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی، جبکہ فوڈ بزنس آپریٹرز بھی اپنے جرمانوں، تفصیلات اور ادائیگیوں کو آن لائن دیکھ اور جمع کرا سکیں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی میں بھی مزید بہتری متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں