ویڈیو گیم کے شوقین افراد کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں مشہور فرنچائز Jurassic World Evolution کی تیسری قسط کا آفیشل ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان 6 جون 2025 کو عالمی سطح کے گیمنگ ایونٹ “سمر گیم فیسٹ” کے دوران کیا گیا، جسے دیکھ کر شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا ہو گیا ہے۔
ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ گیم اب پہلے سے کہیں زیادہ حقیقت سے قریب تر ہو چکی ہے۔ سب سے نمایاں چیز “baby dinosaurs” یعنی ننھے ڈایناسورز کی موجودگی ہے، جنہیں پہلی بار گیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ننھے جانور اب بڑے ڈایناسورز کے ساتھ قدرتی انداز میں گھومتے پھرتے اور ردعمل ظاہر کرتے نظر آئیں گے، جس سے گیم میں ایک نئی سطح کی جذباتیت اور حقیقت پسندی شامل ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ گیم میں نئے “ماحولیاتی نظام” (Ecosystem Tools)، “ماڈیولر بلڈنگ” (Modular Construction) اور بہتر “ڈایناسور AI” متعارف کروائے گئے ہیں۔ اب کھلاڑیوں کو پارک کی تعمیر اور ڈایناسورز کے رویوں پر مزید کنٹرول حاصل ہوگا۔ گرافکس، آواز، اور قدرتی ماحول کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کھلاڑی خود کو ایک حقیقی جوراسک ورلڈ پارک کے بیچوں بیچ محسوس کرے گا۔
سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ مشہور اداکار جیف گولڈبلوم (Jeff Goldblum) ایک بار پھر ڈاکٹر ایئن میکلم (Dr. Ian Malcolm) کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے، جو سیریز کے پرانے شائقین کے لیے خوشی کا باعث ہے۔
گیم کو 21 اکتوبر 2025 کو PC، PlayStation 5 اور Xbox Series X|S کے لیے باضابطہ طور پر ریلیز کیا جائے گا۔ فرنٹئیر ڈیولپمنٹس (Frontier Developments) کی جانب سے تیار کردہ یہ گیم پہلے ہی سے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔







