گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم

حکومتِ پاکستان نے حال ہی میں نئے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 2021 میں گیس کی قلت کے باعث نافذ کی گئی تھی۔ اب گھریلو صارفین دوبارہ گیس کنکشن حاصل کر سکیں گے، تاہم انہیں درآمدی گیس یعنی “آر ایل این جی” کی قیمتوں پر گیس فراہم کی جائے گی، جو مقامی گیس سے کہیں زیادہ مہنگی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ممکنہ طور پر گیس کنکشن کی فیس میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا، جو 40 سے 50 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ صارفین جنہوں نے پہلے ہی درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں یا فیس ادا کر چکے ہیں، انہیں ترجیح دی جائے گی۔ وفاقی حکومت کا ہدف ہے کہ آئندہ مالی سال میں 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد نئے کنکشنز دیے جائیں، جن میں زیادہ حصہ سندھ اور بلوچستان کو دیا جائے گا، جب کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے لیے بھی معقول کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاہم صارفین کو مہنگی گیس برداشت کرنا پڑے گی، جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں